نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 76 لاکھ سے زیادہ لوگوں کووڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ ہی ٹیکہ لگانے والوں کی کل تعداد 158.88 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 35 ہزار 229 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 158 کروڑ 88 لاکھ 47 ہزار 554 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے دو لاکھ 82 ہزار 970 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 31 ہزار ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.83 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 15.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 88 ہزار 157 مریض کو کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 39 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 93.88 فیصد ہے۔
ملک میں 8961 افراد کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 70 کروڑ 74 لاکھ 21 ہزار 650 لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔