اعظم گڑھ: اترپردیش میں اعظم گڑھ کے اترولیہ علاقہ میں مکھنہا گاؤں کے رہنے والے تاجر راکیش جیسوال (30) کا مبینہ بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ راکیش کل رات دوکان بند کرکے اپنے گھر جارہا تھا کہ امبیڈکرنگر ضلع میں مبینہ افراد نے اسے گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق راکیش کی پنساری کی دکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً نو بجے پیش آیا۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کرمعاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ قتل کی وجہ ابھی تک نہیں معلوم ہوسکی ہے ۔