سری نگر، 20 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سری نگر میں 22 مئی سے شروع ہونے والے جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کی روایتی مہمان نوازی بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے یہاں کی سیاحت اور معیشت کو بھی بہت بڑا فروغ ملے گا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں راج باغ میں جہلم راج باغ ریور فرنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں سری نگر اور کشمیر کے لوگوں کو جہلم ریور فرنٹ تیار ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں 6 کلو میٹروں پر محیط یہ سٹریچ تیار ہوا ہے اور دوسرے طرف کا کام بھی آگے شروع کیا جائے گا’۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر شہر آبی ذخائر کے کناروں پر ہی آباد ہے اور یہاں کی روایتی وراثت یا معیشت بھی پانی پر ہی منحصر تھی۔مسٹر سنہا نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے تحت سری نگر کو بین الاقومی سطح کے معیار پر تیار کیا جا رہا ہے ۔
VIDEO | Tourists throng Gulmarg in Jammu and Kashmir ahead of the G-20 Summit, scheduled to be held in the Valley from May 22. pic.twitter.com/l7fVl2zb7l
— Press Trust of India (@PTI_News) May 19, 2023