لکھنؤ: راجدھانی کے اہم علاقوں میں شمار چارباغ سے گاڑی سواروں کا گزرنا آسان نہیں ہے۔ ریلوے کی جانب سے مویا انڈر پاس تعمیر کیلئے ایک مہینے کا وقت مزید مانگا گیاہے۔ اس دوران بڑی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سبھی طرح کے چار پہیہ گاڑیوں کیلئے مویا انڈر پاس بند رہے گا۔
ایسی حالت میں ڈائیورژن والے روٹ پر گاڑیوں کا دبائو بڑھنے سے شہری باشندگان کو جام میں پھنسنا طے ہے۔ در اصل مویا ریلوے اوور برج کے نیچے سڑک کی مرمت پہلے مرحلہ میں ایک تہائی حصہ میں ہورہی تھی۔ دو تہائی حصہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھولا گیاتھا۔ اب دوسرے مرحلہ میں انڈر پاس کی مرمت شروع ہوگئی ہے۔
دوتہائی حصہ میں سڑک کی مرمت ہونے کی وجہ سے صرف ایک تہائی راستہ ہی بچا ہے۔ ون وے نافذ کرنے میں بھی ٹریفک بندوبست نظام نہیںچلپارہاہے کیونکہ دونوں طرف سے مقامی باشندگان کی پیدل اور موٹر سائیکل سے مسلسل آمد ورفت ہوتی رہتی ہے۔
جس سے جام کی پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے بڑی گاڑیوں کے ساتھ -ساتھ سبھی طرح کے چار پہیہ گاڑیوں کیلئے بھی یہ راستہ بند کیاگیاہے۔ اس دوران گاڑیاں مویا اور چارباغ سے عالم باغ کی طرف جانے والے چار پہیہ گاڑیاں کے کے سی سے کنور جگدیش ہوتے ہوئے کینٹو مینٹ کے راستے عالم باغ جا سکیںگی۔
وہیں عالم باغ اور اودھ چوراہے سے مویا ہوتے ہوئے چارباغ کی طرف آنےو الی چار پہیہ گاڑیاں ٹیڑھی پلیا عالم باغ سے فتح علی ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی۔
29 فروری تک ادھر سے نہ گزریں
گرین کاریڈور آئی آئی ایم بچھولی سے کڑیا گھاٹ تک ڈوائیڈر روڈ کے تعمیری کام کے سبب 29 فروری تک ضرورت کے مطابق ٹریفک ڈائیورژن نظام نافذ کیاگیا ہے۔ اس دوران کڑیا گھاٹ سے کوئی ٹریفک بندھے ہوتے ہوئے گئو گھاٹ کی جانب نہیں جا سکے گا بلکہ یہ ٹریفک کونیشور ، بالا گنج ، ٹھاکر گنج ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکے گا۔
گئو گھاٹ سے کوئی ٹریفک بندھے ہوتے ہوئے نہیں جا سکے گا بلکہ یہ ٹریفک گئو گھاٹ سے بالا گنج ، ٹھاکر گنج ، کونیشور ہوتے ہوئے کڑیا گھاٹ کی جانب جا سکے گا۔
10 سے 19 فروری تک ادھر سے نہ گزریں
ون سٹی و آپریٹ اسکیم کےتحت میونسپل کارپوریشن لکھنؤ کے حدود کے تحت ہونے والے سیوریج کاموں کے دیکھ بھال و مین ٹیننس کاموں کے تحت گومتی ندی پر بنے گاندھی سیتو کے بائیں سرے کے پاس سے ہوکر جارہی رائزنگ مین کے لیکیج کیلئے رپیئرنگ کے کام کے مد نظر 1090 چوراہا و علامتی سائٹ ڈھال سے 10 سے 19 فروری 2024 تک ٹریفک ڈائیورژن کا بندوبست کیاگیاہے۔ اس دوران 1090 چوراہے سے سماجی علامتی سائٹ ڈھال کے درمیان ٹریفک بند رہے گا۔