ہاپوڑ : شہرکے عوام کوجام سے نجات دلانے کے لئے پولیس محکمہ کی جانب سے اہم چوراہوں پر کھمبوں پرلاکھوں روپئے کی ٹریفک لائٹیں لگوائی گئیں۔ جوٹھیک طورپرنہیں چل پانے کے سبب ٹریفک لائٹیں شوپیس بن کررہ گئی ہیں۔
جبکہ ان لائٹوںکے نزدیک سے ضلع کے تمام افسران گذرتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی کسی افسر کی نظر ٹریفک لائٹوںپرنہیںپہنچی۔ واضح ہو کہ ہربرس یکم سے ۳۰نومبر تک ٹریفک پولیس کے ذریعہ سڑک تحفظ مہم چلائی جاتی ہے جس میںٹریفک پولیس کے ذریعہ لوگوںکو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں معلومات دینے کے بعد گاڑی ڈرائیوروںکوقانون پرعمل کرنے کیلئے کیمپ لگا کربیدارکیاجاتاہے ۔ان قوانین پرعمل نہ کرنے پر گاڑیوں کے چالان بھی کاٹے جاتے ہیں۔ لیکن شہرمیں توگاڑی ڈرائیور ٹریفک قوانین پرعمل کیسے کریں ۔ جب شہرمیںلگی ٹریفک لائٹیں ہی خراب پڑی ہیں۔ جوشہر میں جام لگنے کاخاص سبب مانی جارہی ہیں۔