گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ نوجوان نے اپنی کار چار افراد پر چڑھادی۔ اس حادثے میں کل تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 12.30 بجے کریلی باغ علاقے میں پیش آیا۔
پاوا گڑھ سے واپس آتے ہوئے سورت کے ایک خاندان کی کار ہائی وے سے پھسل کر درخت سے ٹکرا گئی، جس سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فائر کٹر سے گاڑی کا ایک حصہ کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا۔
سورت کے ڈنڈولی سے یہ خاندان پاوا گڑھ گھومنے کے لئے آیا تھا اور یہ حادثہ واپسی کے وقت ہوا۔ کل آٹھ لوگوں میں سے پانچ کو علاج کے لیے وڈودرا کے سایاجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔