چنئی، 20 فروری (یواین آئی) تمل ناڈو کے ضلع ترپور کے اویناشی کے پاس قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک لاری کے کیرالہ اسٹیٹ روڈویزٹرانسپورٹ کارپوریشن (كے ایس آر ٹی سی ) کی بس میں ہونے والی شدیدٹکر میں کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدگان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیں سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔