ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر دبئی کی برج خلیفہ عمارت پر دکھایا جائے گا۔ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔







