ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے ۔ اس فلم کے اعلان کے بعد سے ہی ناظرین اس کے بارے میں ہر اپ ڈیٹ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔
اس فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس نے کی ہے اور اسے ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم میں سلمان خان ایکشن میں نظر آرہے ہیں اور ان کے جاندار ڈائیلاگ نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی ۔ فلم سازوں نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر جاری کیا اور لکھا ، “سکندر اس عید پر آرہا ہے ۔
ٹیزر کا آغاز سلمان خان کی انٹری سے ہوتا ہے ۔ پس منظر میں سلمان کی آواز سنائی دیتی ہے ۔ وہ کہہ رہے ہیں ، “دادی نے سکندر کا نام رکھا تھا ، دادا نے سنجے نام رکھا … اور عوام نے راجہ صاحب نام رکھا۔اس کے بعد ایکشن شروع ہوتا ہے اور ولن کے کردار میں نظر آنے والے ستیہ راج کے مکالمے سنے جاتے ہیں ،” اپنے آپ کو بڑا سکندر سمجھتاہے…
ٹیزر میں سلمان خان دشمنوں کو یہ کہہ کر خبردار کرتے ہیں ، “قانون کے مطابق رہیں ، قائدےمیں رہو، فائدے میں رہو ورنہ شمشان یا قبرستان میں رہو۔ ۔ اس سے قبل 18 فروری کو ساجد ناڈیاڈوالا کی سالگرہ پر فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا ۔