لکھنؤ: ایراز میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، ایرا یونیورسٹی میں مریکل فیٹ انڈیا نے آرتھو پیڈک ڈاکٹروں کو پانسیٹی تکنیک سے کلب فُٹ علاج کی تکنیک سمجھائی۔ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۰ سے ۲؍فروری تک چار روزہ طبی تربیت میں ڈاکٹروں کو پانسیٹی علاج کی کاسٹنگ ، ٹینوٹامی اور بریسنگ پر مشق کرائی گئی۔ یہ مشق ماڈل کے ساتھ ہی حقیقی مریضوں پر بھی کی گئی۔









