لکھنؤ: اترپردیش حکوت نے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے نو افسران کا تبالہ کردیا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ علی گڑھ میں ایس پی(کرائم) راجیش کمار شریواستو کو 41ویں واہنی پی اے سی میں کمانڈنٹ کے عہدے پر غازی آباد بھیجا گیا ہے وہیں جونپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبالہ 30ویں واہنی پی اے سی گونڈہ میں کمانڈنٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسٹاف آفیسر اے ڈی جی زون لکھنؤ ششی کانت کو ایس پی عوامی شکایت(ڈی جی پی ہیڈکوارٹر)لکھنؤ بنایا گیا ہے جبکہ گورکھپور میں ایس پی/اے ایس پی ٹریفک رام سیوک گوتم کا ٹرانسفر ڈپٹی پولیس کمشنر کے عہدے پر وارانسی کمشنریٹ کیا گیا ہے۔