لکھنؤ: یوپی میں ایک بار پھر بڑے انتظامی ردوبدل کیا گیا ہے. یوپی میں یوگی حکومت کے آنے کے بعد آئی اے ایس سمیت آئی پی ایس اور پی سی ایس افسروں کا ٹرانسفر مسلسل جاری ہے. اسی کڑی میں جمعرات (01 جون) کو یوپی میں 20 آئی اے ایس افسروں کا ٹرانسفر کیا ہے.
دیپک اگروال کو مرزا پور کا کمشنر اور منوج مشرا کو فیض آباد کا کمشنر بنایا گیا ہے.
اس کے علاوہ انیتا میشرام کو ان موجودہ عہدے کے ساتھ (سیکرٹری، ثقافت کے سیکشن)، انوج کمار جھا کو ڈائریکٹر (اطلاعات و تعلقات عامہ، یوپی)، رنجن کمار کو (سیکرٹری، ریونیو ڈیپارٹمنٹ)، ہیمنت راؤ کو (چیف سکریٹری سائنس اور ٹیکنالوجی کے سیکشن )،پرشانت دویدی کو (چیف سکریٹری، طبی، صحت اور خاندانی بہبود محکمہ) کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے.