لکھنؤ: ٹرانسپورٹ کارپوریشن 2000 نئی بی ایس -6 ڈیزل بسیں ، 3000فولی بلٹ اے سی الیکٹرک بسوں کو خریدے گا۔ اس کے ساتھ ہی 5000نئی الیکٹرک بسوں کو ٹھیکے پر لیا جائے گا۔ ان منصوبوں کو ڈائریکٹر ڈویژن کی 247ویں جلسے میںہری جھنڈی دکھائی گئی۔
ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے صدر ایل ونکٹیشور لو کی صدارت میں کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں بدھ کو ڈائریکٹر ڈویژن کا 247واں جلسہ ہوا۔ بورڈ کےجلسے میں ٹرانسپورٹ وزیر نے کئی فیصلوں کومنظوری دی۔
صدر ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بتایاکہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ورکشاپ کانپور اور مرکزی ورکشاپ کانپور میں پہلے سے چل رہی پرانی بسوں کا منی رنیویشن کے کام کرائے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
حکومت سے ملنے والی رقم کے مدنظر 25-2024 کی آمدنی خریدوفروخت میں 2000 نئی بسیں، ڈیزل بسیں، 3000 فولی بلٹ اے سی الیکٹرک بسوں کو خرید کر بس بیڑے میں شامل کیا جانا اور 5000 نئی الیکٹرانک بسوںکو ٹھیکے پر لئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
لو نے بتایاکہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 48بس اسٹیشنوںکو دوسرے مرحلہ میں پی پی پی طریقہ پر نئی بس ٹرمنل اور کامرشیل کامپلیکس کے طورپر تیار کرائی جانے کے مدنظر منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے لئے کنڈیکٹروں کے کام کےلئے اترپردیش ریاستی دیہی اجیوکا مشن اور اترپردیش کوشل وکاس مشن کے ذریعہ سے خاتون کنڈیکٹروں کو نافذ کئے جانے پر اجازت دے دی گئی ہے۔
جلسے میں معصوم علی سرور منیجنگ ڈائریکٹر، پڑلاتا ایشور ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر کے پی سنگھ، خصوصی سکریٹری ری کےسونکیا، خصوصی سکریٹری ٹرانسپورٹ اور ابھیشیک سنگھ ، خصوصی سکریٹری بیورو آف پبلک انٹرپرائزز وغیرہ موجود تھے۔