لکھنؤ: اجودھیا آپریشن کےانتظامات کو دیکھنے کےلئے ٹرانسپورٹ وزیر مملکت (آزاد چارج)دیا شنکر سنگھ نے لکھنؤ سے اجودھیا تک بس میں بیٹھ کر سفر کیا۔
سفر کے دوران انہوں نے بسوں کی حالت، (شیشے، سیٹوں، وائیپر، لائٹ، دروازے، کھڑکیاں، فائرسیفٹی آلات، صاف صفائی )اور بجنے والے رام دھن اور رام بھجن وغیرہ کا خود معائنہ کیا۔ ٹرانسپورٹ وزیر نے افسران کو بسوںکوصاف ستھرا رکھنے کے احکام دیئے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سبھی بسوں اور بس اسٹیشنوں پر ساؤنڈ سسٹم کے ذریعہ سے رام دھن اور رام بھجن بجائے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نجی گاڑی مالکان سے بھی اپنی اپنی بسوں میں رام دھن اور رام بھجن بجانے کی اپیل کی۔
ٹرانسپورٹ وزیر نے رام جنم بھومی پران پرتشٹھا اجودھیا دھام مندر سے متعلق فلیکس لگوانے کے احکام دیئے۔ انہوں نے کہاکہ مسافروںکی سہولت کے لئے لاؤڈ اسپیکراور مکمل طور سے روشنی کے انتظامات اور آلاتوں کو صحیح رکھا جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو مسافروں سے بہتر سلوک کئے جانے کے احکام دیئے ہیں۔ سفر کےدوران علاقائی منیجر لکھنؤ آر کے ترپاٹھی ، خدمات منیجر ونود کمار، معاون علاقائی منیجر منوج شرمااور پرشانت دکشت وغیرہ موجود تھے۔