لکھنؤ: ہند-چین سرحدی تنازعہ اور تصادم میں ملک کے جانباز فوجی جوانوں کی موت پر کائستھ مہاسبھا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پڑوسی ملک کی بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔
آل انڈیا کایستھ مہاسبھاکےقومی نائب صدر اوپی شریواستو کی سرکردگی میں موتی محل میںمنعقد ایک سادہ تقریب میں شہید فوجی جوانوںکو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
اوپی شریواستونے چین کو انسانیت کادشمن قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اقدارکی توسیع کیلئے کتنی پستی پر اتر سکتاہے۔ اس کا ثبوت ہے اس نےپوری دنیا کو کورونا کی وبامیںمبتلا کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ چین کی پھیلائی اس وباسے آج پوری دنیاکے لوگ نبزدآزماہیں۔
مسٹرشریواستونےکہاکہ چین بوکھلاگیا ہےاس کے سبب اس نے دھوکہ سے حملہ کر کے لداخ سرحد پر ہندوستانی فوجی جوانوں سے متصادم ہوا جس سے ہمارے بیس جوان قربان ہو گئے۔
پورے ملک میںہی نہیں بلکہ دنیاکے متعددممالک نے چین کی اس حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او پی شریواستو نے کہاکہ یہ موقع ہے جب چین کو اقتصادی مورچہ پر بھی سبق سکھایاجائے۔ ہندوستان کاہرشہری اپنے اس دشمن ملک کو اسی کی زبان میں جواب دیناجانتاہے۔
اس موقع پر تنظیم کے ریاستی صدر ہردے نرائن شریواستو، سیاسی شعبہ کے ریاستی صدر شیکھرکمار، پرمود نگم، ڈاکٹر بی ایس لال، راجیش شریواستواور منیندر شریواستو وغیرہ موجو د تھے۔