نئی دہلی، 28 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے عظیم مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر م ودی نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’عظیم مجاہد آزادی پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش پر عقیدت کے ساتھ سلام‘‘۔
مسٹر سنگھ نے بھی اپنے پیغام میں کہا ’’پنجاب کیسری لالہ لاجپت راجے کے یوم پیدائش کے موقع پر میں انہیں یاد اور نمن کرتا ہوں۔ ہندوستان کی جدو جہد آزادی کے دوران انہوں نے ملک کے اندر قومی محبت کا جذبہ پیدا کرنے اور نوجوانوں کو آگے آنے کے لئے تحریک دی۔ ان کا تعاون آنے والی نسلوں کو بھی تحریک دیتا رہے گا‘‘۔