کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ اور کانگریس پر تنقید، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو کا بیاننئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ یکساں سیول کوڈ پر رائے عامہ حاصل کرنے لا کمیشن کے فیصلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔
حکومت نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے مسئلہ کو طلاق ثلاثہ سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئے جہاں اصل مسئلہ جنسی انصاف کا ہے اور خواتین کے خلاف امتیاز کو ختم کرنے کا ہے ۔
یکساں سیول کوڈ پر مباحث کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک میں حقیقی خیال یہ ہے کہ تین طلاق کی روایت کو ختم کیا جائے اور کچھ لوگ دونوں مسائل پر الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نائیڈو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو اس مباحث میں شامل ہونا چاہئے ۔ اس پر مباحث ہونے چاہئیں۔ آپ کی رائے کو پیش کیا جائے ۔ اس پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ اس بحث میں کیوں وزیر اعظم کا نام گھسیٹا جا رہا ہے