نئی دہلی: حکومت نے تریپورہ کی راجدھانی اگرتلا میں واقع ہوائی اڈے کا نام بدل کر مہاراجہ ویر وکرم مانکیہ کشور ہوائی اڈہ کئے جانے کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری دے دی گئی۔
تریپورہ حکومت اور وہاں کے لوگ طویل عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے تھے ۔مہاراجہ ویر وکرم مانکیہ کشورکو تریپورہ میں ترقی انسان(وکاس پرش) کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے 1942 میں تعمیر اس ہوائی اڈے کے لئے زمین دستیاب کرائی تھی۔ مہاراجہ ویر وکرم بصیرت والے بادشاہ تھے اور ملک و بیرون ملک کا وسیع سفر کیا تھا۔