کانپور: لہور کے ارول تھانہ علاقہ کے موضع سریا کے سامنے جی پی آرڈی کالج کی وین میں ٹرک نے ٹکر ماردی، واردات میں آکن گاؤں کے رہنے والے یش تیواری ولد آلوک تیواری کی موت ہوگئی۔
جبکہ ۹بچے شدید طور سے زخمی ہوگئے،سبھی زخمیوںکو کانپور کے لالہ لاجپت رائے (ایل ایل آر)اسپتال ریفر کیاگیایہاں ان کی حالت سنگین ہے۔واردات کو لے کر اسکولی گاڑیوں کے تحفظ کو لے کر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چلتی اسکولی وین میں پیچھے سے ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے بے قابو ہوکر اسکولی وین آگے کھڑے ٹرک سے جاکر ٹکراگئی،
معاملہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔بغیر آرٹی او کے پاس کئے وین کو روانہ کردیاگیا۔ قوانین کے برعکس غیر معیاری گاڑی سے اسکولی بچوں کو لے جایاجارہاتھا،وہیں ٹرک ڈرائیور رشی کٹیار ولد سدھیر کٹیار ساکن کلسان تھانہ سکندر اکانپور دیہات کو پکڑ کر تھانے لایاگیاہے۔