گورکھپور: بیلی پارک علاقہ کے کولیا گائوں کے نزدیک آج صبح ٹرک اوربائیک میں زبردست ٹکر ہوگئی جس سے بائیک سواردونوجوان ٹرک کی زد میں آگئے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا ۔پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا لیکن ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کھورابارعلاقہ کے صوبہ بازار کے باشندے رادھے شیام دوبے کا بیٹا رشی کیش دوبے پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتاتھا۔صبح وہ اپنے دوست کے ساتھ بائیک کے ذریعہ سہجنوں میں کوئی مقام دیکھنے جا رہاتھا۔بیلی پارعلاقہ کے جنوب کوکیاگائوں کے نزدیک پہنچنے پر دوسری جانب سے آرہے تیزرفتارٹرک نے ان کی بائیک کو ٹکر ماردی اس سے دونوں دوست ٹرک کی زد میںآگئے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشوںکو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا اورٹرک کو اپنے قبضہ میں کرلیا جب کہ ٹرک ڈرئیور فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔
موقع پر موجود کچھ لوگوں کے مطابق ٹرک کا ڈرائیورجائے حادثہ سے تقریبا۵۰میٹر پہلے ہی ٹرک سے کود گیاتھا۔ٹرک بیغرڈرائیور کے سڑک پر دوری اچانک ایک گڑھے میں پھنس کا پہیا موڑااوراپنی صحیح سمت سے جارہے دونوں نوجوانوں کو اپنے زد میں لے لیا پولیس نے ٹرک کا باریک پھیل ہونے کا اندیشہ ظاہرکیاہے۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو ٹرک کے پہیے سے پھنسے ہونے سے باہر نکلوایا۔