فرانسیسی وزیراعظم مانوئیل والز نے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو “بُرا آدمی” قرار دیا ہے۔ یہ بات فرانسیسی اعلی اہل ذمہ دار کی جانب سے ٹرمپ پر کچھ عرصے سے جاری تنقید کے سلسلے میں نئے موقف کے طور پر سامنے آئی ہے۔ جمعہ کی شام سینیٹ کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے والز کا کہنا تھا کہ “دیکھیں اس وقت امریکا میں کیا ہو رہا ہے، ٹرمپ ایک چھوٹے آدمی ہیں بلکہ میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک بُرے آدمی ہیں”۔
فرانسیسی وزیراعظم نے واضح کیا کہ “ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس میں دائیں بازو کی شدت پسند جماعت نیشنل فرنٹ کے درمیان ایک متوازی تعلق ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایک ایسے وقت میں جب کہ جمہوری معاشرے عالم گیریت اور اس میں دہشت گرد خطروں کے خلاف برسرجنگ ہیں، تو دوسری جانب ساری دنیا میں عوامیت نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے”۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم نے امریکا میں مسلمانوں اور مہاجرین کی عداوت پر مبنی بیان کے سبب اس سے پہلے بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بات قابل ملاحظہ رہنا چاہیے کہ گزشتہ منگل کے روز ٹیڈ کروز کی جانب سے نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں اپنی جماعت کی نمائندگی کے بہت قریب آچکے ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات رواں سال 8 نومبر بروز منگل ہونا مقرر ہیں۔