امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ دونوں وہائٹ ہاوس میں ہی کوارنٹائن ہوگئے ہیں ۔ جمعرات کو ٹرمپ کی سینئر ایڈوائزر ہوپ ہکس کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں ۔ گزشتہ دنوں ہوپ ہکس ، صدر ٹرمپ کے ساتھ کئی سفر پر گئی تھیں ، جس کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ۔ جمعہ کو اس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔









