امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کی تہلکہ خیز کتاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے کتاب کو جھوٹ اور فرضی کہانیوں کا پلندہ قرار دیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بولٹن کی کتاب ’دی رُوم ویئر اِٹ ہیپنڈ‘ کو انتہائی بُرے تبصرے مل رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ کتاب کا مقصد اُنہیں منفی انداز میں پیش کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کتاب میں اُن سے منسوب بیشتر بیانات محض افسانہ ہیں۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ جان بولٹن اس کتاب کے ذریعے نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ لے رہے ہیں۔
یہ کتاب 23 جون کو ریلیز ہونا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اسے رکوانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن ریلیز سے ایک ہفتہ پہلے ہی یہ ایمزون کے امریکی چارٹس پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ کتاب کی کئی کاپیاں میڈیا آؤٹ لیٹس کو پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے سابق مشیر جان بولٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ الیکشن میں فتح یقینی بنانے کے لیے چین سے مدد مانگی۔
Bolton’s book, which is getting terrible reviews, is a compilation of lies and made up stories, all intended to make me look bad. Many of the ridiculous statements he attributes to me were never made, pure fiction. Just trying to get even for firing him like the sick puppy he is!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 18, 2020