واشنگٹن، 22 جولائی (یو این آئی) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ وہ نائب صدر کملا ہیرس یا ڈیموکریٹس کے کسی دوسرے صدارتی امیدوار سے مباحثے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں گے۔ مسٹر بائیڈن نے نائب صدر کملا ہیریس کو امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزد کرنے کی حمایت کی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا “مجھے فی الحال یہ نہيں معلوم کہ میں کس امیدوار سے بحث کرنے جا رہا ہوں۔ ابھی تک، ہم نے اس بات کا تعین نہیں کیا ہے کہ ہمارا حریف کون ہو گا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ جو بھی ہو، میں ان سے مباحثہ کرنا چاہوں گا۔”
ٹرمپ نے بائیڈن کے فیصلے کے جواب میں پہلے دن کہا تھا کہ ان کے سابق حریف کبھی بھی امریکی صدر کی حیثیت سے کام کرنے کے قابل نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صدارت کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔