امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے پر ڈائریکٹر سائبر سیکورٹی کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرس کریبز کا بیان انتہائی غلط ہے جس پر انہیں ہٹایا گیا ہے۔
عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرسٹوفر کریبز نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے صحیح کام کیا اور انہیں اپنی خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سائبر سیکورٹی نے صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا۔ کرسٹوفر کریبز الیکشن سے متعلق افواہیں دور کرنے سے متعلق شعبے کے بھی انچارج تھے۔