سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو کورونا کے شکار ہو کر مرنے والے ایک لاکھ امریکیوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ وہ ا پنے علاوہ کسی کے لیے کچھ بھی محسوس نہیں کرتے۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہر وہ غلطی کی جو کی جاسکتی تھی، اگر اہلیت اور وفاقی قیادت ہوتی تو کورونا سے اتنے زیادہ لوگ نہ مرتے۔









