-
جنوبی بیروت میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یاد میں منعقدہ ایک بڑے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دشمن زیادہ سے زیادہ جو کام کرسکتا ہے وہ ہمیں قتل کرسکتا ہے جبکہ ہمارا بہترین مقصد شہادت ہے ۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سر، جنرل قاسم سلیمانی کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینا ہمارا کام ہے اور ہم ان کا منصفانہ قصاص لے کر رہیں گے اور خطے سے امریکہ کو نکال باہر کریں گے۔