واشنگٹن ، 12 اکتوبر؛امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے اور پھر صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی لڑائی کے لئے تیار ہیں ۔
ٹرمپ کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ صدرسے اب کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے اتوار کے روز فاکس نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں ‘‘۔
اس سے ایک دن قبل ٹرمپ کے ڈاکٹر شان کونلی نے کہا کہ صدر کی ہفتے کے روز جانچ ہوئی ، جس سے پتہ چلا کہ اب ان سے دیگر افراد میں کورونا انفیکشن کے پھیلانے کا خطرہ نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ڈاکٹر کونلی کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی کورونا رپورٹ واقعی نیگٹو آئی ہے۔
وہائٹ ہاؤس نے ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کیا ہے کہ صدر کی رپورٹ پازیٹو آنے سے قبل آخری مرتبہ کب ان کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی۔