باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم کہتے ہیں صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے۔
بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پُرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے ۔
بروس ڈرہم نے کہا کہ یہ بات واضح طور پر کہی جاسکتی ہے کہ صدر کے ویڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا اور انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔