واشنگٹن؛امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر ترکی رجب طیب اردغان کے درمیان شام سے امریکی فوج کے تخلیہ پر اہم بات ہوچکی ہے جس کے ہر طرف چرچے ہیں۔ اس فیصلہ پر ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے اس فیصلہ کو پسند نہیں کیا ہے جب کہ خود صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس فیصلہ کو منصفانہ قرار دیا اور آج فوج کے تخلیہ کے حکم پر دستخط بھی کردیئے۔
یاد رہے کہ امریکی فوج جہادی گروپ دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں سے نبردآزما تھی لیکن ٹرمپ کا اب یہ کہنا ہے کہ امریکہ دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا۔ دریں اثناء امریکی فوج کے ترجمان جب اس فیصلہ کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے حکم عاملہ پر دستخط بھی کردیئے ہیں البتہ ترجمان نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی۔