نیو یارک ؛امریکی شہر نیویارک میں سابق صدر کے حامی ایک بار پھر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سابق صدر کے حمایتی ٹرمپ ٹاورز کے سامنے اکٹھے ہوئے اور ٹائم اسکوائر کی جانب جلوس نکالا۔ مظاہرین نے ٹرمپ 2024ء کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔









