واشنگٹن، 22 جون (یو این آئی)صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن انہوں نے ایران کو متنبہ کیا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو وہ ’صفحہ ہستی سے مٹ‘ جائے گا۔
انہوں نے جمعہ کو این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بات چیت چاہتاہے لیکن وہ ایران کو نیوکلیائی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتہ امریکی ڈرون کو مارگرایا گیا تھا جس کے جواب میں حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جسے آخری منٹوں میں واپس لے لیا گیا ۔