واشنگٹن،5نومبر(اسپوتنک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کےلئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔
اسوسیئٹیڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کےلئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقےسے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔
ادھر فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار اس وقت آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے صدارتی عہدے کےلئے طے 270 الیکٹورل ووٹوں میں سے 264 ووٹ حاصل کرلئے ہیں،جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 ووٹ ملے ہیں۔