واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے بعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکانٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی آنے والے ہفتوں میں ختم ہوجائے گی،
یہ پابندی تقریبا 2سال کے بعد ختم ہورہی ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکاﺅنٹ بحال ہوجائیں گے،میٹا کے گلوبل افئیرز کے صدر نیک کلیگ نے کہا کہ ٹرمپ کے حامی اب یہ سننے کے قابل ہوں گے ان کے سیاسی رہنما کن خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔