ڈونلڈ ٹرمپ نےعرفی ناموں کی اپنی فہرست میں ایک اور اضافہ کیا ہے، لیکن اس بار، یہ ان کے اپنے لیے ہے۔سابق صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک حالیہ پوسٹ میں خود کو ’ایماندار ڈون‘ قرار دیا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے صدر جو بائیڈن سے اپنے ساتھ ’بھرپور بحث‘ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔









