ٹرمپ کے سوئیڈن کے بارےمیں بیان پر اسٹاک ہوم نے وضاحت طلب کرلی ہے،سوئیڈن کے غیر متوقع ردعمل پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسا میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا ۔
فیک نیوز ،فیک نیوز کا شور مچانے والے مسٹرٹرمپ خود فیک نیوز بن گئے ۔فلوریڈا میں تقریر کےدوران نئے امریکی صدر نے سوئیڈن کا ایسا نقشہ کھینچا کہ جیسے وہاں سب کچھ تباہی کے دہانے پر ہو۔
مسٹر ٹرمپ اتنے سارے حامیوں کو دیکھ کر جو منہ میں آیا کہہ توگئے لیکن سوئیڈن نے وضاحت مانگ لی ،کہا کہ ہمارے ملک میں کیا ہورہا ہے اور کیا نہیں ،آپ کو اس متعلق بات کرنے کی اجازت کس نے دی؟
توقع کے برخلاف وضاحت مانگنے پر مسٹر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تووائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ،جس میں کہا کہ صدر صاحب رات گئے ایک نیوز رپورٹ دیکھ رہے تھےجس میں سوئیڈن کے حالات کا تذکرہ تھا ،بس یہی بات ریلی میں بھی دہرا دی ۔
میڈیا کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات شاید ان کے اپنے وزیردفاع جیمس میٹس کو بھی سمجھ نہ آئے جب ہی انہوں نے اس معاملے میں خود کوصدرسے دورکرلیا ہے۔