نئی دہلی، 24 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سے قبل اس یقین کا اظہار کیا کہ اس دورہ سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور مضبوط ہو گی۔
مسٹر مودی نے امریکی صدر کے ایک ٹویٹ پر رائے دیتے ہوئے کہا’’ہندوستان آپ کی (جناب ٹرمپ کی) آمد کا انتظار کر رہا ہے. آپ کا دورہ یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی۔ آپ سے بہت جلد احمد آباد میں ملاقات ہوگی‘‘۔
اس سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ساتھ ہندوستان کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر آج گجرات کے احمد آباد آ رہے ہیں جہاں وہ موٹیرا میں نو تعمیر کئے گئے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی استقبالیہ پروگرام ’نمستے ٹرمپ‘ میں بھی شرکت کریں گے۔