اتر پردیش کے ایودھیا واقع دھنّی پور میں جس عالیشان مسجد کی تعمیر کا سبھی لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہ دن بہ دن طویل ہوتا جا رہا ہے۔ تعمیر کا عمل پوری طرح سے ٹھپ پڑا ہوا ہے اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ فنڈ کی کمی کے سبب کام آگے نہیں بڑھ پا رہا۔









