بنگلورو، 27 جنوری (اے یوایس) کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے آج کہاکہ پارٹی بہاری سیاسی بحران کے دوران انڈیا بلاک اختلافات کوختم کرکے اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
بنگلورو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنتادل (یونائیٹیڈ) کی طرف سے اتحاد کو ختم کرنے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ کھڑگے نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے نتیش کمار کو خط لکھا ہے اور ان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی ہے لیکن مجھے نہیں کہ نتیش کمار کے دماغ میں کیا ہے۔
میں دلی جاؤں گا اور پوری معلومات حاصل کروں گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سے بات ہوئی ہے۔
میں نے انہیں بتایا کہ ہم متحد رہیں گے تبھی اچھی لڑلڑائی لڑپائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ علاقائی جماعتوں کے متعدد لیڈروں کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے انڈیا بلاک میں درار آچکی ہے جو 2024 عام انتخابات میں اپوزیشن کی قیادت والی اتحاد کیلئے اہم ہیں، ان کی سیٹوں کی تقسیم کی بات چیت میں ناکامی کی شکایت ہے۔
اس ہفتے کے اوائل میں ممتا بنری نے اتحاد کو جھٹکا دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بنگال میں تمام 42 سیٹوں پر اکیلے چناؤ لڑے گی۔ انہوں نے سیٹوں کی تقسیم میں کانگریس کی ناکامی کا حوالہ دیا۔