حیدرآباد۔29 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا جن کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا۔
ہریش راو نے اظہرالدین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ اظہرالدین کو پُرسہ دیا۔