تیونس، 14 نومبر (یو این آئی) تیونس نے پیر کو دوسرا طیارہ 13 ٹن انسانی امداد کے ساتھ غزہ پٹی روانہ کیا۔ یہ اطلاع تیونس افریقہ پریس (ٹی اے پی) کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ دارالحکومت تیونس کے کارتھیج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے غزہ سرحد سے متصل مصری صوبے شمالی سینائی کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا۔
ٹی اے پی نے تیونس ہلال احمر کے صدر عبداللطیف چابو کے حوالے سے بتایا کہ ’’انسانی امداد میں طبی سامان، ادویات، تیار کھانا، وہیل چیئرز، کمبل کے ساتھ ساتھ بچوں کے فارمولے جیسی کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔‘‘
تیونس نے 15 اکتوبر کو انکلیو کے لوگوں کے لیے 12 ٹن انسانی اور طبی امداد کے ساتھ پہلا طیارہ بھیجا تھا۔