ترکیہ نے اسرائیل کے قومی سلامتی وزیر ایتمار بین گیویر کے مسجد اقصٰی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز اقدام پر گہری تشویش ہے۔اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے عہد پر قائم رہیں، امریکا
ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر ایتمار بین گیویر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کرتے ہیں۔اسرائیل مقدس مقامات کی حیثیت و تقدس کی پامالی کرنے والے اشتعال انگیز کام نہ کرے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات روکنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔