ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کورونا وائرس سے ملک کے اقتصاد کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کرنے کے لئے عطیہ مہم کا آغاز کیا ہے۔اردوغان نے اس مہم کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سات مہینے کی تنخواہ عطیہ کے طور پر دے دی ہے۔ انہوں نے استنبول میں کہا کہ میں خود یہ مہم چلا رہا ہوں، اپنی سات مہینے کی تنخواہ عطیہ کے طور پر دے رہا ہوں جبکہ ہمارے وزراء نے تین مہینے سے لے کر چھ مہینے کی تنخواہیں ہدیے کے طور پر دی ہیں۔









