انقرہ، یکم جون ؛ترکی نے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے لیے ملک میں داخل ہونے سے پہلےکورونا وائرس کے لیے لازمی پی سی آر ٹیسٹ کی لازمیت کو ختم کر دیا ہے۔
ترکی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے تمام سرحدی کراسنگ پوائنٹس سے ملک میں داخل ہونے والوں کے لیے کورونا وائرس کی پی سی آر ٹیسٹنگ کی شرط کو ختم کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے کہا ’’کورونا وائرس وباکے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، تمام سرحدی کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی ضرورت کو یکم جون سے ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ترکی میں داخلے کے لیے 72 گھنٹے پہلے تک منفی پی سی آر رپورٹ ہونا لازمی تھا۔ اس کے ساتھ ہی 48 گھنٹے پہلے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ منفی کی لازمیت کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔