واشنگٹن:امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ترکیہ کا نئے ایف16خریدنا اور پہلے سے موجود ایف16فلیٹ کے لئے جدید کاری کِٹیں حاصل کرنا نیٹو کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
امریکا قومی اسمبلی کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کے دوران بلنکن سے ترکیہ کے ہاتھ ایف16کی فروخت کیلئے صدر جو بائیڈن کے اختیار کردہ اقدامات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بلنکن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترکی کا جدید ایف16حاصل کرنا اور پہلے سے موجود ایف16 کے لئے جدید کاری پیکیج حاصل کرنا ضروری ہے، ہمارے خیال میں یہ نیٹو اتحاد کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
بلنکن نے کہا کہ ہماری کوششوں کا مقصد نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناو میں کمی کرنا اور تناو کا سبب بننے والے اقدامات یا بیانات سے پرہیز کرنا ہے، ترکیہ، یونان یا پھر کسی ا ور نیٹو اتحادی کے بارے میں ہماری کوششوں کا مطمع و مقصود ان ممالک کو مکمل معنوں میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنا اور جس سامان اور ٹیکنالوجی کی انہیں ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے
انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ اگر کسی دو نیٹو اتحادیوں کے درمیان کوئی عدم مفاہمت پائی جاتی ہے تو اس میں عدم مفاہمت میں ہمارا فراہم کردہ سامان یا ٹیکنالوجی استعمال نہ کی جائے۔