استنبول ؛ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اندرون چند دن سعودی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت کے معاملہ میں تمام تر سچائی کو منظر عام پر لائیں گے ۔ اردغان نے کہا کہ وہ خشوگی کی موت کے معاملہ میں آئندہ دنوں میں اپنے ملک کی تحقیقات کے مطابق تمام تر سچائی کو بے نقاب کرینگے ۔
ترکی کے لیڈر نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب کل ہی سعودی عرب نے اعتراف کیا کہ خشوگی کی موت استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں واقع ہوئی تھی ۔ اردغان نے استنبول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف کے متمنی ہیں اور اس واقعہ کی تمام تر سچائی کو منظر عام پر لایا جائیگا ۔ صرف چند معمول کے اقدامات نہیںہونگے بلکہ تمام تر سچائی کو بے نقاب کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ منگل کے دن اردغان اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس میں اس مسئلہ پر پورا بیان دینگے ۔ ترکی کا خیال ہے کہ اس واقعہ سے 15 سعودی افراد کا تعلق ہے ۔