انقرہ، 28 مئی (یو این آئی/ اسپوتنک) ترکی نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل دفاعی نظام سائپر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترکی کی دفاعی صنعت کے ادارے کے چیئرمین اسماعیل دیمیر نے جمعہ کو کہا کہ اس تجربے کا مقصد روسی ایس -400 اور امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔
مسٹر دیمیر نے ٹویٹ کیا، “ہم اپنے نوجوان انجینئرز کی خوشی میں شریک ہیں جنہوں نے ہمارے سائپر میزائل دفاعی نظام کا ایک اور تجربہ کامیابی سے کیا ہے۔”
انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ ترکی کا تیار کردہ سائپر لانگ رینج میزائل ڈیفنس سسٹم روس کے ایس -400 کی خصوصیات کو پورا کر سکتا ہے اور اس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
ترک میڈیا نے بعد میں تصدیق کی کہ سائپر کو ایس -400 اور پیٹریاٹ سسٹم کے متبادل کے طور پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔