ممبئی: ٹی وی دنیا سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہیں دویا بھٹناگر کا انتقال ہوگیا ہے۔ دویا گزشتہ کچھ دنوں سے وینٹیلیٹر پر موت سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ دویا گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی چپیٹ میں آگئی تھیں۔
اس کے ساتھ ہی انہیں نمونیا بھی تھا، جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آج انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ دویا بھٹناگر سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا’ ہے’ میں ’گلابو‘ کے کردار میں نظر آئی تھیں۔
کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد دویا بھٹناگر کو گورے گاوں کے ایس آر وی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران دویا بھٹناگر کی حالت بے حد سنگین ہوگئی، جس کے سبب انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کا آکسیجن لیول بھی کافی کم ہوگیا تھا۔ گزشتہ 11 دنوں سے دویا وینٹیلیٹر پر موت سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ دویا بھٹناگر اس جنگ کو جیت نہیں سکیں اور ہمیشہ اور ہمیشہ کے لئے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
ٹیلی ویژن بھٹا چارجی نے دویا بھٹناگر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دویا بھٹناگر کے ساتھ اپنی کئی تصویریں شیئر کی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے- ’جب کوئی کسی کے ساتھ نہیں ہوتا تھا تو بس تو ہی ہوتی تھی۔ دیوو تو ہی تو میری اپنی تھی، جسے میں ڈانٹ سکتی تھی، روٹ سکتی تھی، دل کی بات کہہ سکتی تھی۔ مجھے معلوم ہے، تمہارے لئے زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی۔ ناقابل برداشت درد تھا، لیکن مجھے پتہ ہے، آج تم بہتر دنیا میں ہو، سبھی دکھوں، جھوٹ اور دھوکے سے دور’۔
دیوولینا آگے لکھتی ہیں- ’میں تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی دیوو اور تو بھی جانتی تھی کہ میں تجھھ سے پیار کرتی ہوں اور تیری فکر کرتی ہوں۔ بڑی تو تھی، لیکن بچی بھی تو تھی۔ بھگوان (خدا) تمہاری آتما کو شانتی دے، جہاں بھی ہے تو ابھی بس خوش رہ۔ تو ہمیشہ یاد آئے گی۔ میں تجھ سے بہت پیار کرتی ہوں۔ بہت جلدی چلی گئی تو۔ اوم شانتی’۔