بارہ بنکی : ضلع میں اب کورونا کے ۶۶ مریض ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن دفتر میں کام کرنے والے نواب گنج شہر کے ایک ملازم کی لکھنؤ میں جانچ کے بعد رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس کو بھی ایل -۱؍ہند اسپتال سفید آباد میں بھرتی کیا گیا ہے۔
اس کی سیمپلنگ لکھنؤ میں ہوئی تھی اس لئے کیس آئی ڈی وہیں کا ہےاور تکنیکی طورسے اس کی گنتی لکھنؤ ضلع کےمثبت مریضوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ جبکہ مذکورہ شخص نواب گنج ضلع بارہ بنکی کا رہنے والا ہے اور لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن دفتر میں ملازم ہے جس کی کورونا کی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کو سفید آباد بارہ بنکی کےایل -۱ ؍اسپتال میں بھرتی کرایا جا چکاہے۔ اس کی گنتی بارہ بنکی کے کورونا متاثرین میں نہیں کی جا رہی ہے۔