بارہ بنکی:16ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے اسندرا علاقے میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے درمیان کچے مکان کی دیوار منہدم ہوگئے جس کی وجہ سے باپ،بیٹے کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اسندرا تھانہ کے گرام بسایگ پور تحصیل رام سنہی گھاٹ باشندہ اروند کمار یادو اپنے آٹھ سال بیٹے متلیش کے ساتھ چھپر کے نیچے سورہے تھے جبکہ ان کی بیوی دو بچے اور بوڑھی ماں الگ سورہی تھی۔
دیر رات تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہوئی بارش سے گھر کی ایک کچی دیوار منہدم ہوگئی۔